فصیحہ خان ،سینئرایڈیٹرنیوز/ سینئرپروڈیوسر/ ڈائریکڑ
راو پنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔
علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی جبکہ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کر دیا۔
علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔
اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی تھی۔
تحویل میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کو یہ ریلیف نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنا ڈر پڑا ہوا ہے، آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے مگر ہمیں 2 کلو میٹر جیل سے دور ہمیں روک دیاگیا۔
رونالڈو نے جارجینا کو شادی کی پیشکش کردی، انگوٹھی کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے فصیحہ خان ،سینئرایڈیٹرنیوز/ سینئرپروڈیوسر/ ڈائریکڑ
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جارجینا روڈریگیز کی جانب سے انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزکو شادی کی پیشکش کردی۔
31 سالہ ہسپانوی ماڈل جارجینا نے انسٹاگرام پر انگوٹھی پہنے اپنے اور رونالڈو کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی۔
جارجینا نے اس پوسٹ میں لکھا میں ہاں کرتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا کو اوول کٹ ڈائمنڈ انگوٹھی کے ساتھ پروپوز کیا جس کی مالیت 4 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جارجینا روڈریگیز کی جانب سے انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی انہوں نے متعدد بار انگوٹھی کی تصاویر کے ساتھ مبہم کیپشن شیئر کیے ہیں جس کے سبب ان دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 2020 میں جارجینا روڈریگز کو معروف برانڈ کارٹیئر کی انگوٹھی دی تھی جس کی قیمت تقریباً 6 سو 15 ہزار پاؤنڈز ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا 2016 سے ایک ساتھ ہیں، ان دونوں کی 2 بیٹیاں جن میں 7 سالہ عالیانہ اور 2 سالہ بیلا بھی ہیں جب کہ رونالڈو کے مجموعی طور پر 5 بچے ہیں۔
’بطور ماں بچوں کی تکلیف نہیں دیکھ سکتی‘ میڈونا کی پوپ لیو سے غزہ کا دورہ کرنیکی اپیل فصیحہ خان ،سینئرایڈیٹرنیوز/ سینئرپروڈیوسر/ ڈائریکڑ
پوپ غزہ جا کر بچوں کو بچانے کے لیے انسانی ہمدردی کے دروازے کھلوانے کی کوشش کریں: میڈونا/ فائل فوٹو
معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے پوپ لیو سے غزہ کا دورہ کرنے کی اپیل کردی۔
امریکی گلوکارہ میڈونا نےسوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ‘پوپ غزہ جا کر بچوں کو بچانے کے لیے انسانی ہمدردی کے دروازے کھلوانے کی کوشش کریں‘ ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں بطور ماں بچوں کی تکلیف نہیں دیکھ سکتی، غزہ کے بچے سب کے بچے ہیں اور انہیں بچانا سب کی ذمہ داری ہے‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات اسرائیل کی جانب سےغزہ پر جاری ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں۔














