علیمہ خان پی ٹی آئی کی چیئرپرسن نہیں بننا چاہتیں: شفقت عباس اعوان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شفقت عباس اعوان نے کہا ہےکہ عمران خان کی  بہن علیمہ خان کا  اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی وہ  تحریک انصاف کی چیئرپرسن بننا چاہتی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک ‘ میں گفتگو  کرتے ہوئے  شفقت عباس اعوان نے کہا کہ اس معاملے میں علی امین گنڈا پور کو’مس گائیڈ‘ یا گیا ہے اور یہ علی امین گنڈا پور کی ذاتی سوچ ہے،  علیمہ خان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں،  وہ قطعاً تحریک انصاف کی چیئرپرسن نہیں بننا چاہتیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف  حکومت میں رہ چکی ہے، کیا اس دوران عمران خان کے خاندان کا کوئی فرد  سیاست میں ملوث ہوا؟ حال ہی میں ہمارے ایم این ایز ، سینیٹرز اور، ایم پی ایز کی لسٹیں گئی ہیں  لیکن ان  فہرستوں میں عمران خان کے کسی فرد کا نام  نہیں گیا۔

علی امین گنڈا پور کا بیان

واضح رہے کہ  گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام  میں کہا تھا کہ ’  انہوں نے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ آپ کی رہائی کےلیے اقدامات کے بجائے اختلافات کو بڑھاوا دینے کے لیے کام ہورہا ہے، وی لاگر اختلافات کو بڑھا رہے ہیں اور علیمہ خان وی لاگر کو روکنے کے بجائے ان کا ساتھ دے رہی ہیں’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment