سونے کی قیمت میں اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 55 ڈالر اضافے سے 4ہزار 071ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 500روپے اضافے سے 4لاکھ 28ہزار 200روپے کی بلند ترین سطح کو چھونے لگی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 715روپے بڑھ کر 3لاکھ 67ہزار 112روپے ہوگئی۔

دبئی : گٹیکس 2025 کا شاندار آغاز ، ٹیکنالوجی کی بہار

دبئی میں گٹیکس 2025 کے 45ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز آج سے ہو گیا ہے۔جس میں دنیا بھر سے پالیس ساز ،ٹیکنالوجسٹس اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔اس ایڈیشن میں ای آئی ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔یہ پانچ روزہ نمائش دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور دبئی ہاربر میں منعقد کی جارہی ہے جس میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور انفراسٹرکچرکے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔اسے اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا ایڈیشن مانا جا رہا ہے۔جس میں حقیقی دنیا کے مسائل کو سامنے لانے اور ان کے حل پر توجہ دی جا رہی ہے۔

دبئی : بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان

دبئی : یو اے ای میں موسم آج بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےمشرقی اور شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ آج بارش کا پھر امکان ہے۔صبح العین اور شارجہ میں ہلکی اور درمیانی بارش نوٹ کی گئی۔خاص طور پر جبل حفیظ کے پاڑی علاقوں میں ماسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔بارش نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کم کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment