روز ویلٹ ہوٹل کے قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل بینک آف پاکستان سے لیے گئے قرض کی بروقت ادائیگی میں تاخیر پر شدید تحفظات کااظہارکیا، یہ معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں زیرِ بحث آیا جس میں روزویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی مسائل کاجائزہ لیاگیا۔ہوٹل کی آمدن بندہونے کے بعد واجب الادا واجبات کی ادائیگی کیلیے 17.6 ملین ڈالرکی مالی معاونت درکار ہے، واجبات میں یونین واجبات، پراپرٹی ٹیکس، انشورنس کلیمز، نیشنل بینک کو سودکی ادائیگی، انتظامی و عمومی اخراجات اور یوٹیلیٹی بلز شامل ہیں۔

مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری نے مشورہ دیاکہ اگر مناسب منصوبہ بندی کی جائے تو ان واجبات کی ادائیگی مرحلہ وارکی جاسکتی ہے، تاہم ای سی سی نے یہ نوٹ کیاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انویسٹمنٹ لمیٹڈ نیشنل بینک کے غیر ملکی قرض کو مقامی کرنسی میں تبدیل کرنے میں کوئی پیشرفت نہ کرسکی۔ روزویلٹ ہوٹل کو مئی 2023 میں ای سی سی کی منظوری سے نیویارک سٹی کے ساتھ ایک مہاجرکاروباری معاہدے کے تحت دوبارہ کھولاگیا تھا، ہوٹل کو 18 ماہ کی گارنٹی کے ساتھ تین سال کیلیے لیز پر دیاگیا،تاہم امریکا میں حکومتی تبدیلی کے بعد معاہدہ 30 جون 2025 کوختم کر دیا گیا۔معاہدے کے خاتمے کے بعدجولائی تا دسمبر 2025 کیلیے ہوٹل کی آمدن بندہوجائے گی، اس عرصے میں 28.6 ملین ڈالرکے اخراجات کی ادائیگی کاکوئی ذریعہ موجودنہیں ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment