سرحدی کشیدگی سے پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں جبکہ پھلوں کی قیمتیں بھی اچانک بے انتہا بڑھ گئی ہیں۔طورخم بارڈر بندش سے پشاور میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔انگور کی فی کلو قیمت 400 سے بڑھ کر 800 روپے تک پہنچ گئی جبکہ انار فی کلو 300 سے بڑھ کر 600 روپے ہو گیا۔اسی طرح سیب کی قیمت 200 سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کی بندش کے باعث پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہو چکا ہے، امید ہے کہ جلد بارڈر سے تجارت بحال ہو جائے گی اور پھلوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔














