پاکستان اور مصر کا بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون

اسلام آباد:پاکستان اور مصر نے بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے بلیو اکانومی کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان بحری اور صنعتی شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داری کرے گا۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے بحری امور اور مصری سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں ممالک نے مشترکہ منصوبوں کیلئے بلیو اکانومی کو مستحکم کرنے کا ارادہ کیا۔

وزیر بحری امور نے افریقا، وسطی ایشیا اور مصر میں ’’پاکستان ہاؤسز‘‘ قائم کرنے کی تجویز دی۔ اس منصوبے کا مقصد تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔مصری سفیر نے سویز کینال کے فری زون تجربات کے تبادلے اور پاکستان کے بحری شعبے میں تعاون کی پیشکش کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment