کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 235 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ہفتے کے پہلے ہی دن عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی۔مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 200 روپےکمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے ہوگئی۔














