امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی آئین کی حدود کو تسلیم کرتے ہوئے 2028 میں صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ میں تیسری مدت کےلیے صدارتی الیکشن نہیں لڑسکتا، امریکی آئین پڑھیں تو واضح ہے کہ مجھے تیسری مدت کیلئے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں۔
ٹرمپ نے ماضی میں کہی گئی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ تیسری مدت کےلیے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں، تاہم امریکی آئین اس کی اجازت نہیں دیتا۔ امریکی آئین صدر کو 2 مدت تک محدود کرتا ہے، نئی ترمیم کے ذریعے تبدیلی کافی پیچدہ معاملہ ہے، جس میں ریاستوں اور کانگریس کی حمایت درکار ہوگی۔














