برطانیہ میں ٹیکس کی شرح بڑھنے کے بعد کروڑ پتی افراد متحدہ عرب امارات منتقل ہونے لگے ہیں۔ برطانیہ میں رواں ماہ انکم ٹیکس کی شرح میں اضافےکا امکان ہے جس کے بعد ٹیکس سے بچنے کے لیے برطانوی دولت مندوں نے عرب امارات کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ سال دنیا بھرسے 9800 ملینئر یو اے ای خصوصاً دبئی منتقل ہوئے، ان میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی جو لیبرپارٹی کے نان ڈوم اسٹیٹس ختم کرنے کے فیصلے سے ناراض تھے۔ ٹیکس ریفارمز کے نفاذ کے بعد اپریل میں 691 برطانوی ملینئر یو اےای منتقل ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلےمیں 79 فیصد زیادہ ہے۔














