جعلی کرنسی نوٹوں کی نشاندہی ، معروف بینک پر بھاری جرمانہ

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جعلی کرنسی نوٹوں کی نشاندہی پر نیشنل بینک پر یہ بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جعلی نوٹوں کے معاملے پر نیشنل بینک پر 1 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ جعلی کرنسی نوٹوں کی نشاندہی کے بعد نیشنل بینک پر 20 کروڑ اور ایک ارب 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جو معائنہ اور تصدیقی کارروائیوں کے دوران دریافت کیے گئے۔ نیشنل بینک نے یہ تفصیلات اپنی مالیاتی رپورٹ میں بھی جاری کی ہیں، جس میں کہا وہ اسٹیٹ بینک کے کرنسی چیسٹ آپریشنز کا نگران ادارہ ہے، اس لیے جعلی نوٹوں سے متعلق مالی ذمہ داری بالآخر متعلقہ جمع کنندہ بینکوں پر عائد ہوگی۔ یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مرکزی بینک جعلی کرنسی کی روک تھام اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment