پاکستان : بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آ باد: بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر آئی ہے کہ آئندہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کے مہینے کے لیے کی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (یپرا) سی پی پی اے کی درخواست پر 27 نومبر کو سماعت کرے گا، جس میں قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔توانائی حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو آئندہ ماہ بجلی بلوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment