پاکستان : 2027 تک قطر اور اٹلی سے 45 ایل این جی کارگوز کی خریداری منسوخ

پاکستان نے 2027 تک 45 مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگوز کی خریداری منسوخ کردی ہے۔پاکستان نے قطر سے 24 اور اٹلی سے ایل این جی کے 21 کارگوز کی خریداری منسوخ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر سے 2026 میں درآمد کیے جانے والے ایل این جی کارگوزمیں سے 24 منسوخ کیے گئے،اٹلی کی کمپنی سے 2026 میں 12 کی بجائے صرف ایک ایل این جی کارگو درآمد کیا جائے گا، اٹلی کی کمپنی سے درآمد کیا جانے والا واحد ایل این جی کارگو جنوری 2026 میں آئے گا۔ 2027 میں اٹلی کی کمپنی سے خریدے جانے والے 12 میں سے 10 کارگوز منسوخ کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے قطر اور اٹلی کی کمپنی سے ایل این جی خریداری کے طویل مدتی معاہدے ہیں، یہ منسوخی ایل این جی خریداری کے طویل معاہدوں کے تحت آنے والے کارگوز کے لیے کی گئی۔ متعلقہ عالمی کمپنیوں کے ایل این جی کارگوز کی منسوخی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

نئے سال کی آمد پر شیخ زاید فیسٹیول میں 62 منٹ کی تاریخ ساز آتش بازی کا انتظام

ابوظہبی: نئے سال کی آمد کے موقع پر شیخ زاید فیسٹیول میں 62 منٹ کی تاریخ ساز آتش بازی کی جائے گی جبکہ دنیا کا سب سے بڑا ڈرون شو بھی منعقد کیا جائے گا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق شیخ زاید فیسٹیول کی اعلیٰ کمیٹی کا کہناہے کہ الوثبہ اس بار نئے سال کی تقریبات کے لیے متحدہ عرب امارات اور خطے کی سب سے بڑی تقریب کی میزبانی کرے گا، جس میں 62 منٹ طویل آتش بازی، دنیا کا سب سے بڑا ڈرون شو، اور مختلف ممالک کی جانب سے ثقافتی اور ورثے پر مبنی رنگا رنگ سرگرمیاں شامل ہوں گی۔یہ شاندار آتش بازی پانچ مراحل میں پیش کی جائے گی جو 31 دسمبر کو رات 8 بجے سے شروع ہو کر ٹھیک بارہ بجے 62 منٹ کی مسلسل فائنل نمائش کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔اس موقع پر جدید ترین لانچنگ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ آسمان پر روشنیوں کا ایسا منظر تخلیق ہو جو اس سے پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو۔نئے سال کے جشن میں 6,500 ڈرونز پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا ڈرون شو بھی شامل ہوگا، جو ایک ہی وقت میں 20 منٹ تک فضاء میں نو دیوہیکل فضائی اشکال تخلیق کرے گا۔یہ شو ڈیجیٹل کاؤنٹ ڈاؤن کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے آتش بازی کے ساتھ مربوط ہوگا، جو دیکھنے والوں کو بصری طور پر حیرت زدہ کر دے گا۔اس سال کا جشن فیسٹیول میں شریک سرکاری و نجی اداروں، سپانسرز، اور سٹریٹجک شراکت داروں کی بھرپور شرکت سے مزید منفرد بنے گا۔ مختلف سٹالز پر اماراتی ثقافت، ورثہ، اور پہچان کو اجاگر کرنے والی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی، جبکہ ٹیکنیکل پارٹنرز لیزر، لائٹنگ اور ڈرون ٹیکنالوجی میں معاونت فراہم کریں گے۔

تقریب میں روایتی اماراتی پرفارمنسز جیسے العیالہ، الرزفہ اور الندوبہ کے شاندار مظاہرے بھی شامل ہوں گے جن میں سیکڑوں فنکار شریک ہوں گےجبکہ مختلف ممالک کی جانب سے میوزیکل شو، ثقافتی مظاہرے اور کارنیوال انداز کی پریڈز بھی پیش کی جائیں گی۔خاندانوں اور بچوں کے لیے ونڈر لینڈ انٹرٹینمنٹ سٹی میں خصوصی تفریحی سرگرمیاں، بچوں کا شو، اور دیگر فیملی تفریحی پروگرام بھی جشن کا حصہ ہوں گے، جو دسمبر 2025 میں کھولے گئے اس نئے تفریحی زون کو نمایاں بنائیں گے۔یہ شاندار انتظامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ شیخ زاید فیسٹیول ایک عالمی سطح کی ثقافتی اور تفریحی منزل بن چکا ہے، جو روایت، جدت اور بین الاقوامی رنگوں سے مزین ماحول میں نئے سال 2026 کا خیرمقدم کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment