مارشل آئی لینڈز کاہر شہری کوہر 3 ماہ بعد مہنگائی الائونس دینےکا اعلان

دنیا کے بہت سے ممالک اپنے شہریوں کو الائونس کی مد میںکچھ نہ کچھ دیتے ہیں مگر ہر 3 ماہ بعد مہنگائی الائونس ابھی تک کسی نے نہیں دیا۔بحر الکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک مارشل آئی لینڈز میں نیشنل یونیورسل بیسک انکم اسکیم کے تحت کرپٹو کرنسی اور دیگر روایتی طریقوں سے شہریوں کو ادائیگی کرنے کا پلان مرتب کیا ہے۔یہ دنیا میں اپنی طرز کی پہلی اسکیم ہےجس کے تحت مارشل آئی لینڈز کے ہر شہری کو ہر سہ ماہی میں 200 ڈالرز یعنی 56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد دیے جائیں گے۔اس پروگرام کا مقصد شہریوں پر مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔پروگرام کے تحت پہلی ادائیگی نومبر 2025 کے آخر میں کی گئی اور لوگوں کو اختیار دیا گیا کہ وہ یہ رقم بینک اکاؤنٹ، چیک یا کرپٹو کرنسی کے ذریعے حاصل کرسکیں۔وزیر مالیات ڈیوڈ پال کے مطابق حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ کوئی بھی شہری اس سے محروم نہ رہ جائے،ہر سہ ماہی میں 200 ڈالرز ایک سال میں 800 ڈالرز بن جائیں گے، اس کا مقصد یہ نہیں کہ آپ ملازمت چھوڑ دیں بلکہ ہمارا

مقصد لوگوں کے اعتماد کو بڑھانا ہے۔اس ملک کی کل آبادی 42 ہزار ہے اور ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور شہری ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں تو اس پروگرام کا مقصد سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اسکیم کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر ٹرسٹ فنڈ معاہدہ کیا گیا ہے۔امریکا دہائیوں تک مارشل آئی لینڈز میں جوہری تجربات کرتا رہا ہے اور وہ اس طرح زرتلافی ادا کرنا چاہتا ہے۔اس ٹرسٹ فنڈ کے اثاثوں کی مالیت 1.3 ارب ڈالرز سے زائد ہے جبکہ امریکا کی جانب سے 2027 تک مزید 50 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment