بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت م ترین سطح پر آ گئی

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی خبروں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔خام تیل کی قیمتیں فروری 2021 کی سطح سے بھی نیچے آگئیں، لندن برینٹ 2.17 سینٹ ڈالر کی کمی سے 58.92 سینٹ فی بیرل کا ہوگیا۔امریکی ویسٹ ٹیکساس 2.73 ڈالر کم ہوکر 55.27 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا، ماہرین کہتے ہیں امریکی اور یورپ نے روس اور یوکرین میں جنگ بندی کی کوششیں تیز کردی ہیں جس کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے بہت قریب ہیں، یوکرینی اور یورپی قیادت سے روس یوکرین جنگ بندی پر بات ہوئی اور امریکی امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment