سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں غیر معمولی برفباری کےمناظر کے بعد تبوک اور تروجینا کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے جس سے علاقے ایک خوبصورت سرمئی تفریح گاہ میں تبدیل ہو گئے۔اس نایاب منظر کو دیکھنے کے لیے مقامی افراد اور سیاح بڑی تعداد میں پہاڑی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق تروجینا ہائی لینڈز میں برفباری سے پہاڑوں اور چٹانوں پر سفید چادر بچھ گئی ہے، جس نے شمالی سعودی عرب کے مناظر کو یکسر بدل دیا۔ شہریوں نے اس موقع پر تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔تبوک کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری دیکھی گئی، جہاں لوگ پکنک مناتے، برف میں کھیلتے اور اس غیر معمولی موسم سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ بلند مقامات پر سرد موسم نے سعودی عرب کے عام صحرائی ماحول کے برعکس ایک منفرد منظر پیش کیا۔













