کویت : بنکوں پربڑی پابندی عائد کردی گئی

پی او ایس مشین

کویت سٹی: ملک میں متعدد الیکٹرانک ادائیگی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اپنے ساتھ منسلک تجارتی اداروں کو مطلع کیا ہے کہ مرکزی بینک کی ہدایات کے تحت صارفین سے الیکٹرانک ادائیگی کے طریقوں کے استعمال پر کسی بھی قسم کی اضافی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ادائیگی کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹسز میں بتایا گیا کہ یہ اقدام مرکزی بینک کویت کی جانب سے 30 ستمبر 2025 کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق ہے۔سرکلر میں واضح طور پر کویت کے اندر تمام تاجروں کو اس بات سے منع کردیا گیا ہے کہ وہ الیکٹرانک ادائیگی سروسز کے ذریعے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر صارفین سے کوئی اضافی رقم یا فیس وصول کریں۔یہ پابندی تمام چینلز پر لاگو ہو گی، جن میں پوائنٹ آف سیل (POS) مشینیں، پیمنٹ گیٹ ویز، الیکٹرانک والٹس اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے شامل ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ادائیگی سروس فراہم کرنے والوں، لائسنس یافتہ تجارتی اداروں اور صارفین کے درمیان معاہدوں کو نئی ہدایات کے مطابق اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔مرکزی بینک کویت نے یہ ہدایت تمام مقامی بینکوں، الیکٹرانک ادائیگی سروس فراہم کرنے والوں اور الیکٹرانک منی اداروں کو بھی جاری کر دی ہے، جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ڈیبٹ کارڈز یا کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں پر صارفین سے کسی بھی قسم کی فیس یا کمیشن وصول نہیں کیا جا سکتا۔مرکزی بینک نے متعلقہ اداروں کو اپنے معاہدات کو اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کی خدمات معطل کی جا سکتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment