نوجوان پاکستانی اداکار آغا شیراز دل کے دورکے باعث اسپتال منتقل

پاکستانی اداکار آغا شیراز

پاکستانی ڈرامہ ارٹسٹ آغا شیراز کو دل کی تکلیف محسوس ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کی تاہم فوری علاج کے بعد ان کی حالت اب بہتر ہے۔اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ رپورٹ میں اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ پڑنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔دوسری جانب آغا شیراز کے انسٹاگرام پر بھی مداحوں کیلئے پیغام شیئر کرتے ہوئے اسپتال کے بیڈ سے ان کی دو ویڈیوزشیئر کی گئی ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو میں آغا شیراز نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب ویڈیو کے کیپشن میں مزید درج ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں بہتر ہوں، لیکن مجھے اب بھی آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment