عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

خام تیل کے ڈرمز

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں 59 سینٹ کا اضافہ ہوا اور فی بیرل 62.58 ڈالر کا ہوگیا۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ اضافے سے 58.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔امریکا نے وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان کر دیا ہے، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کاراکاس میں عبوری حکام کے ساتھ تیل معاہدے کی تفصیلات بتا دیں۔مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل وصول کرنے کے بعد مارکیٹ ریٹ پر بیچیں گے، سینیٹ ارکان کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا وینزویلا میں پہلا قدم استحکام، دوسرا بحالی اور تیسرا مرحلہ تبدیلی کا ہوگا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مادورو کے قریبی حلقے کے وہ افراد جنھوں نے ملک کی قیادت سنبھال لی ہے، ان کے مطالبات پر تعاون نہیں کرتے تو وینزویلا کے خلاف مزید فوجی کارروائیاں کی جائیں گی۔ ان مطالبات کا زیادہ تر محور وینزویلا کے تیل کے حصول پر ہے، امریکا وینزویلا کے خام تیل کے 5 کروڑ بیرل تک صاف کر کے فروخت کرے گا۔بدھ کے روز بھی امریکی افواج وینزویلا سے منسلک تیل بردار جہازوں کو تحویل میں لیتی رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment