پاکستان : شعبان المعظم کا آغاز21جنوری سے ہو گا

شعبان کا چاند

پاکستان میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم 21 جنوری بروز بدھ ہوگی، باضابطہ اعلان رویت حلال کمیٹی کریگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آسکا، ملک میں یکم شعبان 21 جنوری بروز بدھ کو ہوگی، اسی مناسبت سے شب برأت 3 فروری بروز منگل کو منائی جائے گی۔گزشتہ دنوں اسپارکو کی جانب سے شعبان 1447 ہجری کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ نیا چاند متوقع طور پر 19 جنوری 2026 کو پیدا ہوگا۔پاکستان کمیشن برائے خلائی و بالا فضائی تحقیق (SUPARCO) نے اعلان کیا تھا کہ 19 جنوری 2026 کے شام کے اوقات میں نئے چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے اور 36 منٹ ہوگی

۔ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج غروب ہونے اور چاند غروب ہونے کے درمیان وقت کا وقفہ تقریباً 33 منٹ ہوگا۔فلکیاتی عوامل کے مطابق 19 جنوری 2026 کی شام کو نہایت کم امکان تھا کہ نیا چاند آنکھ سے دیکھا جا سکے، لہٰذا شعبان کی پہلی تاریخ ممکنہ طور پر 21 جنوری 2026 ہوگی۔اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment