ایران میں سرکاری ٹی وی چینلز پر رضا پہلوی کا پیغام نشر ہو گیا

رضا پہلوی انٹرویو دیتے ہوئے

تہران: ایران میں متعدد سرکاری ٹی وی چینلز کو ہیک کر کے ان پر رضا پہلوی کی تقریر نشر کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایران میں انٹرنیٹ کی بندش کے دوران متعدد سرکاری ٹی وی چینلز کو ہیک کر لیا گیا، ہیکنگ کے دوران رضا پہلوی کی فوٹیج اور حکومت مخالف مظاہروں کی تصاویر دکھائی گئیں جنہوں نے حالیہ ہفتوں میں تہران کو ہلا کر رکھ دیا۔ نشریات کے دوران رضا پہلوی کے دو کلپس اور ایک گرافک دکھایا گیا جس میں ایرانی سکیورٹی فورسز سے عوام کا ساتھ دینے کی اپیل کی گئی۔اس گرافک پر درج تھا کہ اپنے ہتھیار عوام کی طرف نہ تانیں، ایران کی آزادی کیلیے قوم کے ساتھ شامل ہو جائیں۔ رضا پہلوی نے ایرانی فوج کے نام پیغام میں کہا کہ میرا فوج کیلیے ایک خصوصی پیغام ہے، آپ ایران کی قومی فوج ہیں اسلامی جمہوریہ کی فوج نہیں، آپ کا فرض اپنی جانوں کی حفاظت کرنا ہے، آپ کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا جلد از جلد عوام کے ساتھ شامل ہو جائیں۔ امریکا میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نیوز ایجنسی نے اتوار کو بتایا کہ ایران میں ملک گیر احتجاج 22ویں دن بھی جاری رہا۔ یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔ گروپ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 624 احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، کم از کم 24669 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 3919 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment