گل پلازہ قیامت ! میز نائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں برآمد

گل پلازہ جلتے ہوئے

کراچی: گل پلازہ میں جاری ریسکیو آپریشن کے دوران قیامت خیز مناظر سامنے آئے جس میں میز نائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد63 ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آگ سے تباہ گل پلازہ میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اسی دوران پلازہ کی ایک دکان سے 25 سے 30 لاشیں ملنے کی اطلاع موصول ہوئی ہےجس کی تصدیق ایڈیشنل آئی جی کراچی نےکی ہے۔ایس ایس پی سٹی پولیس عارف عزیز نے بھی بتایا کہ میزنائن فلور کی دبئی کراکری نامی دکان سے لاشیں ملی ہیں، لاشیں سوختہ حالت میں ہیں۔ریسکیو ورکز عمارت کے مختلف حصوں میںچیکنگ کر رہے ہیںمگر انہیں موبائل فونز لے جانے کی اجازت نہیں ہے تاکہ کسی قسم کی ویڈیوز یا تصاویر لیک نہ ہوں۔ ریکوری آپریشن تاحال جاری ہے اور تمام ٹیمیں متحرک ہیں۔پلازہ کے ملبے سے انسانی اعضا برآمد ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ملنے والے اعضا کتنے لوگوں کے ہیں فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا، انسانی اعضا کو سول اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ سانحہ گل پلازہ میں انسانی باقیات کاباریک بینی سےجائزہ لیا جارہا ہے، کہنا قبل از وقت ہے آج ملنے والی باقیات نئی ہیں یا پہلے ملی لاشوں کی ہیں؟ تاہم ڈاکٹرز کا پینل تفصیلی جائزہ لے رہا ہے، کچھ دیرمیں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment