امریکی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان، 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

امریکا کا ایک شھر برف میں لپٹا ہوئا

نیویارک: امریکا کی متعدد ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئیں جس کے پیش نظر حکام نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی 18 ریاستوں میں برفانی طوفان کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈ متحرک ہیں جبکہ طوفان کے باعث 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔شمالی امریکا میں شدید سردی اور آرکٹک ہواؤں کا راج ہے، مشی گن جھیل منجمد ہوگئی جبکہ ایری جھیل سمیت دیگر امریکی جھیلوں کی سطح بھی برف سے ڈھک گئی ہے، نیو یارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں بھی برف باری کا امکان ہے۔شدید برف باری کے باعث امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، 84 ہزار سے زائد صارفین کے بجلی سے محروم ہونے کی اطلاعات ہیں، ان حالات میں میئر نیو یارک نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صورت حال پر کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، طوفان کی زد میں آنے والی تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment