پشاور: شدید برفباری میں پھنسے 3 ہزار سے زائد افراد ریسکیو

پشاور برف باری

پشاور: حالیہ شدید برفباری کے دوران ریسکیو اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے برف میں پھنسے 3010 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔گزشتہ 3 روز میں برف میں پھنسی 942 گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کردیا ہے جب کہ وہاں سیکڑوں متاثرہ افراد کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 60 اہم سڑکیں اور شاہراہیں ہیوی مشینری کے ذریعے کلیئر کی گئیں اور اس ریسکیو آپریشن میں 535 اہلکاروں اور 190 گاڑیوں نے حصہ لیا، برفباری سے متاثرہ اضلاع میں 32 عارضی ریسکیو پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment