سعودی عرب: کریک ڈاؤن، مزید 18 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

سعودی پولیس غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرتے ہوئے

ریاض:سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران مزید 18ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں تفتیشی کارروائیوں کے دوران 18 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودیہ کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیشی ٹیموں نے غیرقانونی تارکین کے خلاف مہم کے دوران اقامہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 ہزار 442 افراد کو حراست میں لیا۔ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر داخل ہونے کے الزام میں 1 ہزار 762 تارکین کو گرفتار کیا گیا جن میں 46 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment