انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ سے 16افراد جانبحق، 23 فوجیوں سمیت 80 افراد لاپتہ

ریسکیو والے لاش اٹھاتے ہوئے

جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 16 تک پہنچ گئیں،23 فوجیوں سمیت 80 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 30 مکان متاثر اور 400 افراد بے گھر ہوئے، مغربی جاوا میں شدید بارشوں کا سلسلہ 6 فروری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مغربی بانڈونگ ریجنسی کے ڈسٹرکٹ سیساروا کی پولیس نے بتایا تھا کہ ہفتے کو دوپہر 12 بجے تک سات لاشیں نکالی جا چکی تھیں جبکہ سینکڑوں افراد کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے یا لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، مقامی حکام نے متاثرہ علاقوں کے قریب رہائش پذیر افراد کو محتاط رہنے اور لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی کیونکہ غیر مستحکم مٹی کے باعث مزید نقصانات کا اندیشہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment