جدہ: عمرہ زائرین کے لئے نئی سہولت کا آغاز

مکہ میں زائرین توائف کرتے ہوئے

جدہ: سعودی عرب میں حج و عمرہ نظام نے نئی مہم ’جائی للعمرہ‘(عمرہ روانگی) کا آغاز کردیا ہے، تاکہ خدمات، رہنما اصولوں اور مناسب طرز عمل کے بارے میں آگاہی کو بڑھایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق مہم کا مقصد عمرہ زائرین کے مجموعی تجربے کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

یہ اقدام عمرے کے سفر کو آسان اور بہتر بنانے کیلے وژن 2030 کے اہدف کے مطابق اور ماہ رمضان کے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ماہ رمضان میں دنیا بھر سے سب سے زیادہ عمرہ زائرین مملکت کا رخ کرتے ہیں، رواں برس 1447 ہجری کے آغاز سے اب تک بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔وزارتِ حج وعمرہ کی مہم ’جائی للعمرہ‘ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔اس دوران زائرین کو اہم معلومات ومسائل کے بارے میں ڈیجیٹل آگاہی فراہم کی جائے گی جس میں مملکت آمد سے لے کر بحفاظت اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کو یکجا کیا گیا ہے۔مہم کے تحت ایئرپورٹ، بارڈر کراسنگ، ٹرانسپورٹ سٹیشنز، حرمین شریفین میں رہائشی مراکز، تاریخی و ثقافتی مقامات کے بارے میں معلومات و رہنمائی 6 سے زیادہ زبانوں میں مہیا کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment