سعودی سرزمین اور فضائی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، محمد بن سلمان

محمد بن سلمان ٹیلیفون پر بات کرتے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرتا ہے اور اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیاں خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکتیں اور یہ اقدامات علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی اور خطے کے امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment