نائجیریا: شدت پسندوں کا فوجی اڈے پر حملہ، درجنوں افراد ہلاک

نائجیریا میں ہتھیار بند

ابوجا: نائجیریا کی ریاست بورنو میں شدت پسندوں نے فوجی اڈے پرحملہ کر دیا۔شرپسندوں کے حملے میں فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے، حملہ رات کے وقت کیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا۔رپورٹ کے مطابق فوجی اڈے پر مزید لاشوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے، شمال مشرقی نائجیریا میں سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔شدت پسندوں کے حملوں کے باعث ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے حملہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن بھی شروع کر دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment