امریکہ: کیوبا کو تیل فروخت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ تقریر کرتے ہوئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تیل فروخت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کیوبا کو تیل فراہم کرنے والے ممالک کی اشیا پر ٹیرف کا طریقہ کار طے کرتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ امریکی صدر کے اقدامات کیوبا پر دباؤ بڑھانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہیں، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ کیوبا گرنے کے قریب ہے، اسے مذاکرات کرنا ہوں گے یا وینزویلا جیسے انجام کیلئے تیار ہونا پڑے گا۔امریکی صدر کے دھمکیوں کے جواب میں کیوبا کے صدر کا کہنا تھا کہ کیوبا اپنے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں امریکہ کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment