فلوریڈا: امریکا نے سعودی عرب کو اربوں ڈالرز مالیت کے ایف 15 کے آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 3 ارب ڈالر میں ممکنہ فروخت کی منظوری دی، سعودی عرب کو ہونے والی فروخت میں تکنیکی معاونت اور متعلقہ سازوسامان شامل ہے۔ہفتہ کے روز امریکا نے سعودی عرب کو ممکنہ 9 ارب ڈالر کے جدید پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری دی تھی، پنٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید کیپیبلٹی 3 میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔














