ایپسٹین اسکینڈل، اینڈریو برطانوی شاہی راج سے نکال دئیے گئے

پرنس اینڈریو

ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویز سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا۔ امریکا کے سابق صدر کلنٹن اور خاتون اول ہلیری کلنٹن ایپسٹین معاملے پر کانگریس کے سامنے گواہی دینے پر تیار ہوگئےہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویز سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو ماونٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا ہے جبکہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن امریکا آکر ایپسٹین معاملےپر گواہی دیں۔برطانوی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس دور کے ڈیوک آف یارک شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق کیلئے ایک اور لڑکی جہاز کے ذریعے برطانیہ لائی گئی تھی۔اینڈریو کے بھائی اور برطانیہ کے بادشاہ چارلس نئی دستاویز میں سامنے آئے الزامات پر انتہائی تشویش کا شکار ہیں اور اینڈریو کو Sandringham بھیج دیا گیا ہے۔ ایک ای میل میں اینڈریو نے کمسن بچوں سے زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایپسٹین سے کہا تھا کہ وہ اس کا پالتو جانور بننے کو تیار ہیں۔ اس حوالے سے میٹروپولیٹن پولیس نے برطانوی سیاستدان لارڈ مینڈلسن کیخلاف مجرمانہ تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے، مینڈلسن پر الزام ہے کہ انہوں نے اہم معلومات جیفری ایپسٹین کو دی تھیں، لارڈ مینڈلسن دارالامرا کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment