انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ایک کرکیٹر ہاتھ میں بیٹ اٹھاتے ہوئے

بولاوائیو: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 27 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 250 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، کپتان اولیور پیک کی شاندار سنچری بھی کام نہ آسکی، نتیش سیموئل نے 47 جبکہ آرین شرما نے 34 رنز بنائے۔قبل ازیں بولاوائیو میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان تھامس ریو نے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کالیب فالکنر نے 40، جوزف مورز نے 25، بین میس نے 24 رنز بنائے جبکہ فرحان احمد 28 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور افغانستان کے درمیان ہرارے میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 6 فروری کو ہرارے میں شیڈولڈ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment