پی ایس ایل الیون میچز بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گے

پی ایس ایل کا مونوگرام

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارت ریجن میں پی ایس ایل میچز دکھانے کے حقوق فروخت نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے تاہم دوسرے تمام ریجنز کے لیے یہ حقوق فروخت کیے جائیں گے۔پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور بھارت کے سوا دنیا بھر میں یہ میچز براہ راست دیکھے جاسکیں گے، پی ایس ایل میں اس بار دونئی ٹیموں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ٹیموں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پلیئرز آکشن کی تقریب 11 فروری کو منعقد ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment