متحدہ عرب امارات : شدید دھند کے ڈیرے

دبئی میں فوگ کا منظر

متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقوں میں جمعرات 5 فروری کو درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، جبکہ کئی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق موسم کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ اور پیلو الرئس جاری کر دیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کم حدِ نگاہ کے باعث ڈرائیونگ اور غیر ضروری باہر نکلنے میں احتیاط برتیں۔ دھند کا الرٹ جمعرات صبح 9:30 بجے تک نافذ رہے گا۔مجموعی طور پر درجہ حرارت 15 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ابو ظہبی اور دبنی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بدھ کی صبح سب سے کم درجہ حرارت العین کے علاقے رکنہ میں 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کو بعض شمالی اور مشرقی علاقوں میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ رات اور جمعہ کی صبح ساحلی اور اندرونی علاقوں میں نمی بڑھنے اور ہلکی دھند بننے کا امکان ہے۔ہوائیں شمال مغربی سے شمال مشرقی سمت میں ہلکی سے معتدل رفتار سے چلیں گی، جن کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعض اوقات 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔عرب خلیج میں سمندر ابتدا میں طوفانی رہے گا جو بعد ازاں معتدل سے ہلکا ہو جائے گا، جبکہ خلیج عمان میں سمندر بلکامعتدل رہےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment