پاکستان : لکی مروت میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سےاڑا دی

گیس پائپ لائن

لکی مروت: لکی مروت کے علاقے بھانہ منجیوالا میں دہشت گردوں نےگیس پائپ لائن اورٹی بی ایس کودھماکےسےاڑا دیا۔۔محکمہ گیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں بھانہ منجیوالا میں دھماکے کی وجہ سے ٹی بی ایس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے بعد لکی مروت شہر اور سرائے نورنگ کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے،جس کے باعث ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دھماکے اور گیس کےشدید اخراج کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے،گیس کی بحالی کے لیے مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment