روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کرلی

روہت شیٹی اور ءسکا گھر

لارنس بشنوئی گینگ نے بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی۔ روہت شیٹی کی رہائش گاہ ممبئی شہر کے علاقے جوہو میں موجود ہے جہاں اتوار کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے 7.62 ایم ایم بولٹس سے گھر پر 5 فائر کیے تھے۔ بشنوئی گینگ سے منسلک ایک آن لائن اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جس میں روہت شیٹی کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی گئی اور بتایا گیا کہ فائرنگ گینگ کے ارکان سبھم لونکر، آرزو بشنوئی، ہری باکسر اور ہرمن شانڈو نے کی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے فارنزک رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہےتاہم فائرنگ کے واقعے میں 5 مشتبہ افراد کو پونے میں حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے ممبئی کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان پر مبینہ طور پر شوٹر کی مدد کرنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل فراہم کرنے کا الزام ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد روہت شیٹی کے گھر کے باہر سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے جب کہ پروڈیوسر کی جانب سے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو گھر پر آنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment