اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی جسے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ایک تاریخی اور جرأت مندانہ اقدام قرار دیا گیا ہے۔پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اس بل کے حق میں 178 ووٹ جبکہ مخالفت میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔ منظوری کے بعد اب اسپین اسرائیل کو کسی بھی قسم کا دفاعی ساز و سامان، مصنوعات یا فوجی ٹیکنالوجی برآمد یا درآمد نہیں کرے گا۔
پارلیمنٹ نے اپنی قرارداد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں اور اسرائیل کے خلاف مشترکہ اقتصادی و دفاعی پابندیاں عائد کرنے پرغور کریں۔













