کابل: افغانستان میں بارش اور برفباری نے تباہی مچادی، تین دنوں میں 61 افراد جاں بحق ہو گئے۔ قدرتی آفات سے وسطی اور شمالی افغانستان کے کئی صوبے شدید متاثر ہوئے، حادثات میں 110 افراد زخمی، 458 گھر تباہ ہوگئے۔سالنگ ہائی وے شدید برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی، بامیان میں پہاڑی درے پر پھنسے مسافروں کو خوراک فراہم کی گئی۔افغان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 360 خاندان بارش اور برفباری سے متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے نے عوام سے برفیلے راستوں پر سفر سے گریز اپیل کی ہے۔ ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔














