امارات میں نومبر 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل سستا

متحدہ عرب امارات میں نومبر 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فیول پرائس کمیٹی نے نئی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق سنیچر یکم نومبر سے کیا گیا ہے۔ پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.63 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے جو نومبر میں 2.77 درہم فی لٹر تھی۔ سپیشل 95 قیمت کمی کے بعد 2.51 درہم فی لٹر میں ملے گا۔ گزشتہ ماہ 2.66 درہم فی لٹر دستیاب تھا۔ای پلس 91 کے نرخ 2.44 فی لٹر ہوں گے۔ اکتوبر میں اس کی قیمت 2.58 فی لٹر تھی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 2.67 درہم فی لٹر ہوگی۔ گزشتہ ماہ ڈیزل 2.71 درہم فی لٹر میں دستیاب تھا۔امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment