امارات میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گیا ،نئے نرخ جاری

متحدہ عرب امارات میں دسمبر 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ فیول پرائس کمیٹی نے نئی قیمتوں کی منظوری دیتے ہوئے اس کا اطلاق پیر یکم دسمبر سے کر دیا ہے۔ پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.70 درہم فی لٹر مقرر کی گئی جو نومبر میں 2.63 درہم فی لٹر تھی۔اسپیشل 95 قیمت کمی کے بعد 2.58 درہم فی لٹر میں ملے گا۔ گزشتہ ماہ 2.51 درہم فی لٹر دستیاب تھا۔ ای پلس 91 کے نرخ 2.51 فی لٹر ہوں گے۔ نومبر میں اس کی قیمت 2.44 فی لٹر تھی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 2.85 درہم فی لٹر ہوگی۔ گزشتہ ماہ ڈیزل 2.67 درہم فی لٹر میں دستیاب تھا۔

امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment