امارات: پٹرول اور ڈیزل کے فروری 2026 کے لیے نرخوں کا اعلان

گاڑی میں پیٹرول ڈلتے ہوئے

متحدہ عرب امارات میں سنیچر کو فروری 2026 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ فیول پرائس کمیٹی نے نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے، اس کا اطلاق اتوار یکم فروری سے کیا گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل سستا ہوگیا۔پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.45 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے جو جنوری میں 2.53 درہم فی لٹر تھی۔اسپیشل 95 قیمت کمی کے بعد 2.33 درہم فی لٹر میں ملے گا۔ گزشتہ ماہ 2.42 درہم فی لٹر دستیاب تھا۔ای پلس 91 کے نرخ 2.26 فی لٹر ہوں گے۔ جنوری میں اس کی قیمت 2.34 فی لٹر تھی۔ڈیزل کی نئی قیمت 2.52 درہم فی لٹر ہوگی۔ گزشتہ ماہ ڈیزل 2.55 درہم فی لٹر میں دستیاب تھا۔ امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment