امریکا: اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کی فروخت

ٹینک اور مزائل

امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر مالیت کے جدید فوجی سازوسامان فروخت کرنےکی منظوری دے دی ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق اس فیصلے کے تحت اسرائیل کو مختلف نوعیت کا عسکری سازوسامان فراہم کیا جائے گا جس کا مقصد اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ فروخت کیے جانے والے سازوسامان میں 3.8 ارب ڈالر مالیت کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالر کے جدید لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئرز کے پاور پیکس، لاجسٹک سپورٹ اور دیگر عسکری آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق اس فوجی فروخت سے اسرائیل کو موجودہ اور مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جبکہ خاص طور پر زمینی افواج کی نقل و حرکت، آپریشنل استعداد اور لاجسٹک نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی بھرپور حمایت پر امریکا کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کئی قانون دان، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی حلقے امریکی حکومت سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود امریکا نے اس بڑے دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment