امریکی بحری بیڑے کی آمد کے بعد ایران سے معاہدہ ہو سکتا ہے، ٹرمپ

ٹرمپ تقریر کرتے ہوئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیووا میں میڈیا سے گفتگو اور ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران، معیشت، سرحدی سیکیورٹی اور آئندہ انتخابات سے متعلق کئی سنسنی خیز دعوے کیے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے اور جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کر دیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں کی گئی فوجی کارروائی کے دوران کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا اور امید ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ڈیل کر لے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں تیل کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں اور ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ان کے مطابق ہزاروں جرائم پیشہ اور غیرقانونی افراد کو امریکا سے واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ امریکی فوج کو مزید مضبوط کیا گیا ہے، موجودہ حکومت کو مہنگائی کا بحران ورثے میں ملا تھا تاہم ایک سال کے اندر مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کی گئی اور امریکی معیشت اب دنیا کی مضبوط ترین معیشت بن چکی ہے۔صدر ٹرمپ نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مڈٹرم الیکشن باآسانی جیت جائیں گے۔صدر ٹرمپ نے منی سوٹا واقعے کی منصفانہ تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے سابق حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہی فیصلوں کے باعث لاکھوں غیرقانونی افراد امریکا آئے اور ماضی میں امریکی سرحد تاریخ کی بدترین حالت میں تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment