امریکی ٹیرف سے پریشان برطانیہ کا خلیجی ممالک سے معاہدہ

امریکی ٹیرف سے پریشان یورپی ممالک نے خلیجی ریاستوں پر نظریں گاڑ لیں۔برطانوی وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ خلیجی ممالک سے تجارتی معاہدہ جلد متوقع ہے اور اس حوالے سے ریاض میں اہم ملاقاتوں کے بعد معاہدے کیلئے پرُاعتماد ہیں۔ برطانوی وزخزانہ نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری فورم کے موقع پر اہم ملاقاتیں کیں جس میں بحرین، کویت اور قطر کے وزرائےخزانہ شامل تھے۔برطانیہ 2020 میں یورپی یونین سےعلیحدگی کے بعد سے جی سی سی کیساتھ معاہدے کا خواہاں ہے۔امریکا نے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی 7 اور یورپی یونین سے بھارت اور چین پر ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران جی 7 ممالک سے کہا کہ وہ روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے میں امریکا کے ساتھ شامل ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment