امریکی یونیورسٹی سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی بیٹی برطرف

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی

امریکا کی ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی امریکا کی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول میں ملازمت کررہی تھیں۔ فاطمہ اردشیر لاریجانی ایموری یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی پڑھا رہی تھیں۔ ایموری یونیورسٹی کے ون شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ وہ اب ادارے کی ملازم نہیں رہیں تاہم مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا گیا۔ چند روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ارل کارٹر نے یونیورسٹی حکام کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ فاطمہ لاریجانی کو برطرف کیا جائے اور ان کا میڈیکل لائسنس بھی منسوخ کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment