آج سے 64 دن تک کالی رات کا راج کہاں ہو گا ؟

کالی راتوں کا راج 64 دن کیلئے کہاں اور کس ملک میں ہو نے والا ہے۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ کسی ملک میں 64 دنوں تک سورج غروب رہ سکتا ہے یہ سن کر یقین نہیں آتا لیکن ایک ملک ایسا ہے جہاں ایسا ہوتا ہے اور اسے ’قطبی رات‘ کہا جاتا ہے۔امریکا کی ریاست الاسکا میں قطبی رات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہاں 64 دن تک سورج طلوع نہیں ہوگا۔الاسکا کی شمالی بستی اتقیاگوِک میں رواں سال کا آخری سورج غروب ہو چکا ہے اور آرکٹک سرکل میں قطبی رات (پولر نائٹ) کے آغاز کے باعث یہ شہر اب 22 جنوری 2026 تک سورج کو دوبارہ نہیں دیکھ پائے گا۔

بستی مکمل تاریکی میں نہیں ڈوبے گی اور چند گھنٹوں تک ’سول ٹوائلائٹ‘ کا تجربہ کرے گی جو کہ ایک ہلکی نیلی روشنی ہوتی ہے جو عام طور پر طلوع آفتاب سے پہلے دکھائی دیتی ہے۔ اتقیاگوِک، فیئر بینکس سے تقریباً 500 میل شمال مغرب میں واقع ہے اور شہر کی ویب سائٹ کے مطابق یہاں تقریباً 4400 افراد رہتے ہیں۔ اس علاقے میں آثار قدیمہ کے مقامات 500 عیسوی تک پرانے ہیں۔

سورج کی روشنی اور دن کے وقت کی حرارت کے بغیر، قطبی رات کے دوران آرکٹک سرکل میں درجہ حرارت بہت تیزی سے گر جاتا ہے۔قطبی رات کا یہ رجحان پولر ورٹیکس کی تشکیل میں بھی کردار ادا کرتا ہے، جو زمین کے اسٹراٹوسفیئر میں انتہائی ٹھنڈی ہوا پر مشتمل کم دباؤ کا علاقہ ہے۔ جہاں اتقیاگوِک کی سردیوں میں 60 سے زیادہ دن تاریکی ہوتی ہے وہیں گرمیوں میں یہ شہر تقریباً 3 ماہ تک مکمل سورج کی روشنی کا تجربہ کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment