آسٹریلیا نے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ

طالبان رجیم کی غیر جمہوری، پرتشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔محکمہ خارجہ و تجارتی امور آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغان سفارتخانہ جون 2026 کے بعد اپنی سرگرمیاں بند کر دے گا، طالبان کے متعین سفارتکار اور اعزازی قونصلر سمیت کسی نمائندے کو قبول نہیں کریں گے۔آسٹریلوی حکومت نے طالبان رجیم کو افغان عوام کے جائز نمائندے کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکام نے افغان طالبان رجیم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اختلاف رائے پر بندشوں کی شدید مذمت کی ہے۔ریفیوجی کونسل آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شہری، طالبان رجیم کے اداروں سے دستاویزات حاصل کرنے سے بھی خوفزدہ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment