اگر ایرانی حکومت نے مجھے قتل کیا تو پورا ملک مکمل تباہ کردیا جائیگا: ٹرمپ

ٹرمپ تقریر کرتے ہوئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ اگر ایرانی حکومت نے مجھے قتل کیا تو ان کے ملک کو تباہ کردیا جائے گا۔ جب ٹرمپ سے ایران سے ملنے والی دھمکیوں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ایسا کچھ نہیں کرینگے تاہم میں نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن پہلے ہی تیار کر رکھا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کی جانب سے مجھے قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو مکمل طور پر تباہ کردے گا۔ایک حالیہ بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران اموات اور نقصانات کیلئے امریکی صدر ٹرمپ ذمہ دارہیں۔دوسری جانب چند روز قبل ایک سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment