ایل این جی کی قیمت میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں کمی کر دی۔ اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں5.90 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.57 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی۔ ایل این جی کی نئی قیمت 11.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment