بجلی کے بلوں میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ

بجلی کے بل

اسلام آباد : وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کر لیا۔صنعتی ٹیرف میں کمی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت کے ابتدائی دور میں یہ بوجھ 8 روپے 90 پیسے فی یونٹ تھا، تاہم وزیراعظم کی رہنمائی میں آج یہ بوجھ صفر ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کی مد میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ ان فیصلوں کے بعد مجموعی طور پر صنعتوں کو بجلی اب تقریباً ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ دستیاب ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment